الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کو شوکاز نوٹس بھجوا دیا

الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کو شوکاز نوٹس بھجوا دیا
اسلام آباد( پبلک نیوز) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف میں انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے وزیر اعظم عمران خان کو بطور چئیر مین پارٹی شو کاز نوٹس جاری کر دیا ، 14 دن کے اندر جواب طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے کہ انٹراپارٹی الیکشن کیوں نہیں کرائے گئے، وزیراعظم عمران خان کو بطور چئیرمین پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان سے چودہ دن کے اندر جواب طلب کر لیا۔ پی ٹی آئی نے 13جون 2021 کو انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کرنی تھی، الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر کیوں نہ پارٹی کا انتخابی نشان واپس لے لیا جائے،الیکشن ایکٹ کے تحت تمام سیاسی جماعتیں مقررہ وقت پر انٹراپارٹی انتخابات کرانے کی پابند ہیں۔

Watch Live Public News