جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں،3 دہشت گرد جہنم واصل

جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں،3 دہشت گرد جہنم واصل
سیکیورٹی فورسز نے خیبر اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی مختلف کامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کرکے 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔ ضلع خیبر کے علاقے باغ میں فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں 1 دہشت گرد مارا گیا، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ جنوبی وزیرستان میں ایک اور مقابلے میں دو دہشت گرد مارے گئے. یاد رہے کہ 13 جولائی کو بلوچستان کے علاقے سوئی میں فوجی آپریشنز کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 3 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا جب کہ مبینہ طور پر سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے والے 2 دہشتگرد بھی مارے گئے تھے۔ اس سے قبل ژوب گیریژن میں دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں 9 فوجی جوان شہید اور جوابی کارروائی میں 5 دہشت مارے گئے تھے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔