پی ٹی آئی رہنماکیساتھ لڑائی کے بعد لیگی ایم پی اے حسان ریاض کا اہم بیان

پی ٹی آئی رہنماکیساتھ لڑائی کے بعد لیگی ایم پی اے حسان ریاض کا اہم بیان

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما کے ساتھ ہاتھا پائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حسان ریاض کا کہنا تھا کہ ابھی بھی یہ قریب کھڑے ہیں اور ان لوگوں کو رویہ وہی ہے ہم اس کی ترید کرتے ہیں۔

لیگی رہنما نے کہا ہماری پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی ٹولہ حملہ کرتا ہے ہم میڈیا سے بات کررہے ہیں اور ہم پر حملہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمارے ممبر حسان ریاض پر پنجاب اسمبلی میں اٹیک کیا گیا۔

عمران نیازی کا یہ ٹولہ شرانگیزی کرنے والا ہے، یہاں لگ کیمرے گواہ ہیں یہ لوگ آتے ہیں اور ہمارے ممبران کو زد و کوب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہم رول آف لا کے پابند ہیں اپنا تحفظ کرنا جانتے ہیں، عزت کرنا جانتے اور عزت کروانا بھی جانتے ہیں۔

Watch Live Public News