ویب ڈیسک: چین کے دارلحکومت بیجنگ میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، بارشوں کے نتیجے میں 30 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ متعدد سڑکیں تباہ، بجلی غائب ہوگئی۔
مقامی میڈیا کے مطابق رواں ہفتے سے بیجنگ سمیت چین کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بارشوں کے نتیجے میں 30 افراد کے مرنے کی تصدیق کی گئی ہے۔ ان ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد ضلع می یُن میں ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ بارشوں کے باعث 130 سے زائد دیہات بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔
چینی حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موسمی صورتحال کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے گزیر کریں اور خطرناک علاقوں کا رخ نہ کریں۔
چین کے صدر شی جن پنگ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد کاموں کو تیز کریں اور وہاں پھنسے رہائشیوں کو نکالنے کیلئے فوری اقدامات کریں۔