بھارت میں ہندویاتریوں کی بس خوفناک حادثے کا شکار، 18 افراد چل بسے

بھارت میں ہندویاتریوں کی بس خوفناک حادثے کا شکار، 18 افراد چل بسے
کیپشن: بھارت میں ہندویاتریوں کی بس خوفناک حادثے کا شکار، 18 افراد چل بسے

ویب ڈیسک: بھارت میں ہندویاتریوں کی بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے میں 18 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست جھارکھنڈ میں ہندو یاتریوں کی بس گیس سیلنڈر سے بھرے ٹرک سے ٹکرائی، جس کے نتیجے میں بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ اس لیے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

حادثے کی خبر موصول ہونے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ مقامی افراد نے بتایا کہ یاتری شراون کے مقدس مہینے کو منانے کیلئے ایک ہندو عبادت گاہ کا سفر کر رہے تھے کہ اُن کی بس حادثے کا شکار ہوگئی۔

Watch Live Public News