حکومت کا انقلابی اقدام، آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس ملیں گی

حکومت کا انقلابی اقدام، آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس ملیں گی

(ویب ڈیسک ) حکومت کی جانب سے آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے نئی  نئی اسکیم تیار کرلی گئی ہے۔جس کے تحت  1 لاکھ 16 ہزار الیکٹرک بائیکس آسان اقساط پر دی جائیں گی ۔اس منصوبے کو وزیر اعظم شہباز شریف 14 اگست کو سرکاری طور پر لانچ کریں گے۔

ذرئع کا کہنا ہے کہ   الیکٹرک بائیکس کیلئے سبسڈی اور اقساط کی تفصیلی اسکیم تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور بینک ایسوسی ایشن مل کر اس اسکیم کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔

الیکٹرک بائیک کی متوقع قیمت 2 لاکھ 50 ہزار روپے ہوگی جبکہ  ہر بائیک اور رکشہ پر 50 ہزار روپے کی حکومتی سبسڈی دی جائے گی۔ سبسڈی کے بعد بقایا رقم آسان اقساط میں ادا کرنا ہوگی۔اس اسکیم کیلئے  اہلیت کی عمر کی حد 18 سے 65 سال مقرر کی گئی ہے۔اب تک 17 مقامی کمپنیاں الیکٹرک بائیکس بنانے کیلئے لائسنس حاصل کرچکی ہیں۔

خیال رہے کہ   حکومت نے ماحول دوست ٹیکنالوجی کو فروغ دینے اور ایندھن پر انحصار کم کرنے کے لیے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں انقلابی پالیسی اہداف متعین کیے ہیں۔جس  کے تحت  سال 2030 تک ملک بھر میں 30 فیصد گاڑیوں کو الیکٹرک میں تبدیل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ طویل المدتی منصوبہ بندی کے تحت 2040 تک 90 فیصد وہیکلز کو الیکٹرک بنانے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News