(ویب ڈیسک ) ہونڈا کی جانب سے پاکستان میں پہلی الیکٹرک اسکوٹر "آئیکون ای" لانچ کردی گئی ہے۔
ہونڈا نے پاکستانی مارکیٹ میں اپنی پہلی الیکٹرک اسکوٹر ’آئیکون ای‘ کے نام سے متعارف کرا دی ہے، جس کی قیمت 4 لاکھ 19 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے۔ یہ ماڈل نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی کے تحت ہونڈا کی ای وی شعبے میں شمولیت کی عکاسی کرتا ہے۔
اس کے ساتھ ہی ہونڈا اٹلس نے نئی موٹر سائیکل CG 150 بھی پیش کی ہے، جو 4 اسٹروک انجن سے لیس ہے اور سیلف اسٹارٹ کے ساتھ ساتھ کک اسٹارٹ کی سہولت بھی فراہم کرتی ہے۔ CG 150 کی قیمت 4 لاکھ 59 ہزار 900 روپے رکھی گئی ہے۔