روس: رشوت نہ لینے پر انعام دینے کی منفرد اسکیم متعارف

روس: رشوت نہ لینے پر انعام دینے کی منفرد اسکیم متعارف

(ویب ڈیسک ) روس میں رشوت نہ لینے والے پولیس اہلکاروں کو انعام دینے کا منفرد منصوبہ متعارف کرایا گیا ہے۔

یہ اسکیم جنوبی روس کے علاقے کراسنوڈار کرائی میں آزمائشی طور پر شروع کی گئی ہے، جس کا مقصد پولیس اہلکاروں میں ایمانداری اور اخلاقی رویے کو فروغ دینا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس منصوبے کے تحت اگر کوئی پولیس اہلکار کسی شہری کی جانب سے رشوت کی پیشکش کو مسترد کرتا ہے اور حکام کو اس کی اطلاع دیتا ہے تو اسے پیش کی گئی رشوت کے برابر رقم انعام کے طور پر دی جائے گی۔

مثال کے طور پر اگر کسی اہلکار کو 10 ہزار ربل رشوت کی پیشکش کی جائے اور وہ اسے رد کر دے تو اسے یہی رقم انعام کے طور پر ملے گی۔ 

Watch Live Public News