جرمنی نے پاکستانیوں کے لئے غیر معینہ مدت ویزے کا اجرا بند کردیا

 جرمنی نے پاکستانیوں کے لئے غیر معینہ مدت ویزے کا اجرا بند کردیا

ویب ڈیسک: پاکستانیوں کے لئے بری خبر، پاکستان میں جرمنی قونصل خانے نے غیر معینہ مدت کے لیے ویزے کا اجرا بند کردیا۔

قونصل خانے کے مطابق یہ فیصلہ "ناگزیر حالات" کے پیشِ نظر کیا گیا ہے،  آئندہ احکامات تک ویزا سروس معطل رہے گی، یورپی سٹیزن کے لیے سروس بحال رہے گی۔

اس فیصلے سے وہ پاکستانی متاثر ہوں گے جو جرمنی میں ملازمت، تعلیم، سیاحت یا خاندانی ملاقات کے لیے سفر کرنا چاہتے تھے۔

اعلامیے میں ان ناگزیر حالات کی وضاحت نہیں کی گئی جن کی بنیاد پر ویزا سروسز معطل کی گئی ہیں، نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ خدمات کب بحال کی جائیں گی۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بیرونِ ملک تعلیم اور ملازمت کے خواہشمند پاکستانی شہریوں کی ایک بڑی تعداد یورپی ممالک کا رخ کر رہی ہے۔

 اس حوالے سے قونصل خانے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق غیر یورپی شہریوں کے تمام تصدیق شدہ ویزا اپائنٹمنٹس  بھی منسوخ کردیئے گئے ہیں جو دوبارہ سے شیڈول نہیں کیےجائیں گے۔

Watch Live Public News