(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔
توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان نے گفتگو کی ۔اس دوران بانی پی ٹی آئی نے واضع کردیا انکے بچے پاکستان نہیں آرہے۔
عمران خان نے کہا کہ انکے بچے کسی احتجاجی تحریک میں شریک نہیں ہونگے۔
وکیل بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے بشری بی بی کی واک کیلئے بھی عدالت کو درخواست کی، بانی پی ٹی آئی نے عدالت سے استدعا کی کہ بشری بی بی کو بھی ان کے سیل کے قریب والے کرنے کی اجازت دی جائے۔