ویب ڈیسک:پاکستانی ٹک ٹاکر اور تنازعات کا شکار رہنے والے رجب بٹ کے انتہائی قریبی دوستوں کی نازیبا ویڈیوز لیک کا معاملہ، یوٹیوبر کے دوستوں کو اہم موقف سامنے آگیا۔
معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ اس وقت ملک کے مقبول ترین فیملی ولاگرز میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کی پہچان انوکھے مواد، روزمرہ اپ ڈیٹس، اور مسلسل تنازعات میں الجھے رہنے کی وجہ سے ہے۔ ان پر کئی قانونی مقدمات بھی درج ہو چکے ہیں اور وہ ایک تازہ کیس کے باعث ایک بار پھر ملک سے باہر چلے گئے ہیں۔
اب رجب بٹ اور ان کے قریبی دوست ایک نئے اور سنگین نوعیت کے تنازعے میں پھنس گئے ہیں، رجب کی نجی ویڈیوز انٹرنیٹ پر لیک ہو گئی ہیں، اور ان پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ وہ اپنی حاملہ بیوی ایمان کو دھوکا دے رہے تھے اور ایک ٹک ٹاکر زہرا ملک کے ساتھ تعلق میں تھے۔ اس کے علاوہ رجب بٹ کے دوست مان ڈوگر، حیدر شاہ اور شازی کی بھی نامناسب ویڈیوز منظر عام پر آئی ہیں۔
رجب بٹ کے دوستوں کا کہنا ہے کہ ان کے موبائل فون ہیک کر لیے گئے تھے اور یہ ویڈیوز وہیں سے چرائی گئی ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر لوگ یہ سوال کر رہے ہیں کہ ایسی ویڈیوز کیوں اور کس مقصد کے تحت بنائی گئیں۔ اس معاملے پر رجب بٹ کی جانب سے اب تک کوئی واضح موقف سامنے نہیں آیا۔
اب رجب بٹ کی اہلیہ ایمان کے بھائی نے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ ایمان کے حوالے سے کوئی بات نہ کریں، ایمان کی اگر کوئی بات کرنی ہو گی وہ خود کرے گی، میں کروں گا یا ہماری والدہ کریں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویسے تو ہمیں سوشل میڈیا پر ایسی کوئی بات کرنی ہی نہیں ہے تو میری سب سے درخواست ہے کہ اس کو ڈسکس نہ کریں۔