(ویب ڈیسک ) آئی ایس پی آر کے مطابق ان ملاقاتوں کے دوران پیشہ ورانہ امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ نے ایئر ہیڈ کوارٹرز میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے بھی ملاقات کی۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں کے دوران پیشہ ورانہ امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پا ک بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان نے جنرل سید عامر رضا کی بطور پہلے کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔