میری ٹائم ڈومین میں ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جدت اور بنیادی اقدار کا امتزاج ضروری ہے، نیول چیف

میری ٹائم ڈومین میں ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جدت اور بنیادی اقدار کا امتزاج ضروری ہے، نیول چیف

ویب ڈیسک: چیف آف دی نیول اسٹاف  ایڈمرل نوید اشرف نے وار کالج لاہور میں 53ویں پی این اسٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کیا۔

خطاب میں نیول چیف کا کہنا تھا کہ میری ٹائم ڈومین میں ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے جدت اور بنیادی اقدار دونوں کا امتزاج ضروری ہے ۔   پاکستان نیوی وار کالج عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق معیاری تعلیم کی فراہمی اور پیشہ ورانہ تربیت سے بہترین افرادی قوت تیار کر رہا ہے۔ 

 قبل ازیں کورس کے شرکاء نے بحری جنگ میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر ایک تحقیقی مقالہ پیش کیا۔ کورس کے تحقیقی پینل کی جانب سے اس ضمن میں پاک بحریہ کے لیے مواقع اور چیلنجز کا جائزہ بھی پیش کیا گیا۔

چیف آف دی نیول اسٹاف نے کورس کے شرکا کی تحقیق اور پیش کی گئی تجاویز کو سراہا۔

Watch Live Public News