ویب ڈیسک: برطانیہ میں جاری عالمی شہرت یافتہ گلاسٹنبری میوزک فیسٹیول میں فنکاروں نے فلسطین سے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کی۔
فیسٹیول کے دوران آئرش ریپ گروپ "نی کیپ" (Kneecap) نے اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے "فلسطین کو آزاد کرو" کے نعرے لگائے۔ گروپ کے رکن مو شارا نے کہا کہ وہ مالی نقصان برداشت کر سکتے ہیں، مگر وہ تاریخ کے صحیح رخ پر کھڑے رہنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم آواز بلند کریں گے تو دیگر فنکار بھی اس تحریک میں شامل ہوں گے۔
اسی ایونٹ میں برطانوی ریپ گلوکار باب وائلن (Bob Vylan) نے بھی فلسطینی عوام کی حمایت کرتے ہوئے " فری فلسطین" اور "مرگ بر اسرائیلی فوج" جیسے نعرے لگائے، جس پر شائقین نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔
رپورٹس کے مطابق فیسٹیول میں شریک متعدد افراد نے فلسطینی پرچم بھی لہرائے اور انسانی حقوق کی حمایت میں بینرز اٹھا رکھے تھے۔