مودی سرکار کے پہلگام فالس فلیگ اور آپریشن سندور کی کامیابی کےدعوے بے نقاب

مودی سرکار کے پہلگام فالس فلیگ اور آپریشن سندور کی کامیابی کےدعوے بے نقاب
کیپشن: مودی سرکار کے پہلگام فالس فلیگ اور آپریشن سندور کی کامیابی کےدعوے بے نقاب

ویب ڈیسک: بھارتی صحافی اور کالم نگار سشانت سنگھ نے پہلگام حملے اور اس کے بعد شروع کیے گئے ' آپریشن سندور' سے متعلق مودی حکومت کے بیانیے پر کڑی تنقید کی ہے اور کئی اہم سوالات اٹھائے ہیں، جن کے جوابات تاحال حکومتی سطح پر سامنے نہیں آ سکے۔

تفصیلات کے مطابق سشانت سنگھ نے کہا کہ   پہلگام دہشت گردانہ حملے کو 2 ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن جواب طلب سوالات باقی ہیں،

سشانت سنگھ نے سوال کیا کہ پہلگام حملہ اگر انٹیلی جنس اور سیکورٹی ناکامی تھی تو کسی اعلیٰ سیکورٹی اہلکار یا سیاسی رہنما کو ذمہ دار کیوں نہیں ٹھہرایا گیا؟

سشانت سنگھ نے کہا کہ پہلگام کے حملہ آوروں کو پاکستان سے جوڑنے کا ثبوت کہاں ہے،پہلگام حملے کے جواب میں شروع کیے گئے آپریشن سندور کو فتح کے سرکاری بیانیہ میں تبدیل کیا گیا،مودی حکومت نے 2019 کے بالاکوٹ فضائی حملوں کے نتائج کو ایک عظیم فتح کے طور پر دکھایا،اب آپریشن سندور کو بھی ایک کامیابی کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

 سشانت سنگھ نے کہا کہ بھارتی فضائیہ نے اپنے پانچ لڑاکا طیارے گنوائے،حکومت نے  سٹرائیک کی کوئی سیٹلائٹ تصویر یا ویڈیو شواہد منظر عام پر نہیں لائے، آپریشن سندور کی کہانی بدستور مدھم ہے اور سوالات کے جوابات کا انتظار ہے،بھارت، پاکستان جیسے جوہری ہتھیاروں سے لیس ملک کے ساتھ اگلی جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا، آپریشن سندور کے نقصانات کو کم کرنے یا مبہم کرنے کی مودی حکومت کی کوششیں  گہری تکلیف کا اظہار کرتی ہیں۔

سشانت سنگھ نے مزید کہا کہ جدید رافیل طیارے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے،جب تک بھارت پہلگام  اور اس پر فوجی ردعمل سے سبق نہیں سیکھتا، بھارت کا مستقبل تاریک نظر آتا ہے۔

Watch Live Public News