ویب ڈیسک: اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں ڈرون حملے کے دوران حزب اللہ کے رضوان فورس بٹالین کے انٹیلی جنس کمانڈر عباس الحسن الوہبی کو شہید کر دیا گیا ہے۔
آئی ڈی ایف (اسرائیلی ڈیفنس فورس) کے مطابق یہ حملہ ہفتے کی صبح جنوبی لبنان کے علاقے محروانہ میں کیا گیا، جس میں عباس الوہبی کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ الوہبی حزب اللہ کی دفاعی صلاحیتوں کی بحالی، ہتھیاروں کی منتقلی اور انٹیلی جنس آپریشنز میں فعال کردار ادا کر رہے تھے۔
آئی ڈی ایف کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عباس الوہبی رضوان فورس کے انٹیلی جنس نیٹ ورک کا کلیدی حصہ تھے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ ڈرون حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان سرحدی کشیدگی میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔