چودھری نثار کی سیاست میں انٹری!وزیراعظم کی ملاقات کیلئے رہائشگاہ آمد

چودھری نثار کی سیاست میں انٹری!وزیراعظم کی ملاقات کیلئے رہائشگاہ آمد
کیپشن: چودھری نثار کی سیاست میں انٹری!وزیراعظم کی ملاقات کیلئے رہائشگاہ آمد

ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار کی سیاست میں دوبارہ انٹری کا امکان ہے۔ 

پارٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کیلئے ان کی رہائشگاہ پہنچ گئے ہیں۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم چوہدری نثار علی خان کا مسلم لیگ ن میں دوبارہ شمولیت کی دعوت دیں گے۔ 

یاد رہے کہ سابق وزیر داخلہ نے مسلم لیگ ن سے راہیں جدا کر لی تھیں۔چوہدری نثار طویل عرصے سے پارٹی سے ناراض ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مریم نواز شریف کو پارٹی میں سینئر عہدہ دینے کے فیصلے پر چوہدری نثار ناراض ہوگئے تھے۔

Watch Live Public News