بھارتی کرکٹر یش دیال پر خاتون نے شادی کے بہانے جنسی استحصال کا الزام عائد کردیا

بھارتی کرکٹر یش دیال پر خاتون نے شادی کے بہانے جنسی استحصال کا الزام عائد کردیا

(ویب ڈیسک )  بھارتی میڈیا کے مطابق  بھارتی کرکٹر یش دیال پر خاتون نے شادی کے بہانے جنسی استحصال کا الزام عائد کردیا  ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق   خاتون کا تعلق اترپردیش کے شہر غازی آباد سے ہے، خاتون نے وزیراعلیٰ کے آن لائن شکایتی پورٹل پر اپنی شکایت درج کروائی۔

شکایت میں خاتون نے دعویٰ کیا کہ  زشتہ پانچ برسوں سے یش دیال کے ساتھ تعلق میں تھی، یش دیال نے اس دوران جذباتی، ذہنی اور جسمانی استحصال کیا، یش دیال نے شادی کرنے کا وعدہ کیا تھا، یش دیال نے ذہنی کے ساتھ ساتھ جسمانی تشدد بھی کیا۔

خیال رہے کہ   یش دیال حال ہی میں آئی پی ایل جیتنے والی رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم کا حصہ تھے۔

Watch Live Public News