(ویب ڈیسک ) حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں بھارتی خفیہ ادارے ’’ را‘‘ میں بڑی تبدیلی کر دی گئی ہے۔ راوی سنہا کی مدت مکمل ہونے پر انہیں عہدے میں توسیع نہیں دی گئی، جبکہ ان کی جگہ پراگ جین کو نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق را کی قیادت میں یہ تبدیلی بھارتی حکومت کی اسٹریٹجک حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کے تحت وزیرِاعظم نریندر مودی کی حکومت خفیہ ادارے کے ذریعے اپنی سیاسی گرفت مضبوط رکھنا چاہتی ہے۔
پراگ جین کا پس منظر پاکستان سے متعلق آپریشنز میں خاصا سرگرم رہا ہے، اور بھارت کی اسٹریٹجک سمت عالمی سطح سے ہٹ کر علاقائی سطح پر مرکوز ہوتی جا رہی ہے۔
حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں را مؤثر کردار ادا کرنے میں ناکام رہی، جس کے بعد حکومت نے دباؤ میں آ کر قیادت کی تبدیلی کا فیصلہ کیا۔
را میں نئی قیادت مودی حکومت کی بدلتی خفیہ حکمت عملی کی عکاس ہے، جو اب عالمی سطح کے بجائے خطے میں سیکیورٹی اور انٹیلیجنس پر زیادہ توجہ دے رہی ہے۔
بعض مبصرین راوی سنہا کی تبدیلی کو حکومتی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی ایک کوشش بھی قرار دے رہے ہیں۔