(ویب ڈیسک ) لاہور میں تیز آندھی اور طوفانی بارش کے باعث مختلف علاقوں میں سائن بورڈ اوردرخت گر گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق شیراکوٹ بند روڈ کے علاقہ میں بل بورڈ بائیک سوار پر گر گیا، بل بورڈ گرنے سے ایک شخص جاں بحق،خاتون اور بچہ زخمی ہوگئے ۔
ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ زخمی افراد کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت شاہد ارشاد عمر 50 سال معلوم ہوئی۔ پولیس نے لاش کو مردہ خانہ منتقل کردیا۔
دوسری جانب کینال روڈ، ماڈل ٹاؤن، سمن آباد اور دھرمپورہ کے علاقوں میں درختوں کے گرنے کی اطلاعات ہیں۔
ترجمان ریسکیو پنجاب کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ریسکیو 1122 ایمرجنسی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے عوام الناس کی مدد میں مصروف ہے، بروقت ریسپانس اور فوری ریسکیو سروسز کی فراہمی کے لیے ریسکیور درخت ہٹانے اور ایمرجنسی کی فراہمی میں مصروف عمل ہے۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو ہیلپ لائین 1122 ڈائل کریں۔