فیصل آباد:چک جھمرہ انڈسٹریل زون کا ’لوگو قینچی‘ پل گر گیا

فیصل آباد:چک جھمرہ انڈسٹریل زون کا ’لوگو قینچی‘ پل گر گیا

ویب ڈیسک:کرپشن اور ناقص انجینئرنگ کی بدترین مثال،  فیصل آباد کی حدود میں چک جھمرہ فیڈمک انڈسٹریل زون کا ’ لوگو قینچی‘    پل جو حال ہی میں بنایا گیا تھا خود ہی گر گیا۔

تفصیلات کےمطابق چک جھمرہ، چنیوٹ روڈ فیڈمک انڈسٹریل زون  قینچی پل زمین بوس ہوگیا،  گرنے والا پل فیڈمک انڈسٹریل کا لوگو نشان بھی سمجھا جاتا تھا۔
فیڈمک انڈسٹریل زون کو حال ہی میں تعمیر کیا گیا تھا جس کے تعمیر پر کروڑوں روپے مالیت آئی تھی جو آج خودبخود گر گیا۔

اطلاعات کےمطابق خوش قسمتی سے پُل کے گرنے کے وقت نیچے کوئی گاڑی یا راہگیر موجود نہیں تھا، 

یہ واقعہ پاکستانی انجینئرنگ پر سوالیہ نشان اور ٹھیکیداروں کی کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Watch Live Public News