(ویب ڈیسک ) وائٹ ہاؤس نے دوحہ میں کل امن مذاکرات کی تصدیق کی ہے جبکہ ایران نے تردید کردی ہے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ کے ایلچی اسٹیو وِٹکوف اور مشیر جیرڈ کشنر ایران سے مذاکرات کے لیے دوحہ جائیں گے۔
اس سے قبل ٹرمپ بھی سوشل میڈیا پر اس بات کا اعلان کر چکے ہیں۔
دوسری جانب ایران بدستور دوحہ ملاقات سے انکاری ہے۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے امریکی دعوے کی تردید کر دی۔
دونوں ممالک کی جانب سے آئندہ چند گھنٹوں میں مزید وضاحت سامنے آنے کا امکان ہے۔