پاکستان کے پانی پر ہاتھ ڈالنے والے کا ہاتھ کاٹ دیں گے، مصدق ملک

پاکستان کے پانی پر ہاتھ ڈالنے والے کا ہاتھ کاٹ دیں گے، مصدق ملک

(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک نے بھارت کو دو ٹوک پیغام دیا ہے کہ جو  بھی پاکستان کے   پانی پر ہاتھ ڈالے گا اس کا ہاتھ کاٹ دیں گے۔

وفاقی وزیر  اطلاعات عطا تارڑ اور وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک نے پریس کانفرنس کی۔اس موقع پر مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان واضح کرچکا ہے کہ وہ اپنے حصے کے   پانی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا، جو   پاکستان کے پانی پر ہاتھ ڈالے گا اس کا ہاتھ کاٹ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کیا یہ حق سب کو مل گیا ہے کہ اوپر رہنے والے لوگ نیچے والوں کا پانی روک لیں گے؟ حق کے لیے کھڑا ہونا ہماری روایت ہے۔ ہمارا ہمسایہ ملک انڈس ٹریٹی سے مکر رہا ہے، مودی پاکستان میں آبی دہشت گردی کرنا چاہتا ہے۔ 

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو  یکطرفہ طور  پر معطل نہیں کیا جا سکتا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے ہمیشہ کہا ہے کہ پانی ہماری بقاء کا معاملہ ہے۔پوری دنیا سے کل پانی کی اہمیت پرکانفرنس میں شرکت کیلئے ماہرین آرہے ہیں اور اس کانفرنس میں انڈس واٹر ٹریٹی پر پاکستان کی اہمیت پر بات ہوگی۔

Watch Live Public News