آئی جی اسلام آباد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، علی ناصر رضوی نئے آئی جی تعینات

آئی جی اسلام آباد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، علی ناصر رضوی نئے آئی جی تعینات

(ویب ڈیسک ) آئی جی اسلام آباد  اکبر ناصر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔   علی ناصر رضوی نئے آئی جی تعینات کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشنز جاری کر دئیے  ہیں ۔

  آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، ڈاکٹر اکبر ناصر خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کر نے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پولیس سروس گریڈ 20 کے سید علی ناصر رضوی نئے آئی جی اسلام آباد تعینات کردیے گئے ہیں ۔اس کے علاوہ ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے کیپٹن ریٹائرڈ خرم آغا سیکرٹری داخلہ تعینات کردیے گئے ہیں ۔ کیپٹن ریٹائرڈ خرم آغا اس سے قبل سیکرٹری کامرس تعینات تھے۔

ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے خوشحال خان ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن تعینات کردیے گئے ہیں ، خوشحال خان اس سے قبل ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ تعینات تھے۔