ویب ڈیسک: رواں برس کا پہلا سورج گرہن آج ہوگا، محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن پاکستان اور بھارت میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں برس 2025 کا پہلا سورج گرہن آج ہوگا۔ سورج گرہن پاکستان اور بھارت میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔ جبکہ یورپ اور امریکا کے کچھ حصوں میں جزوی سورج گرہن دیکھا جاسکے گا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سورج گرہن کا آغاز دوپہر ایک بج کر 51 منٹ پر ہوگا، جزوی سورج گرہن 3 بج کر 47 منٹ پر عروج پر ہوگا۔ تاہم شام 5 بج کر 44 منٹ پر جزوی سورج گرہن ختم ہو جائے گا۔