ویب ڈیسک: سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا، آج بروز (اتوار) عیدالفطر منائی جارہی ہے جبکہ متحدہ عرب امارات میں بھی شوال کا چاند نظر آچکا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں تمیرر صدگاہ میں چاند نظر آنے کے بعد عید الفطر 30 مارچ 2025 بروز (اتوار) منانے کا باضابطہ اعلان کیا گیا ، متحدہ عرب امارات میں بھی چاند نظر آچکا ہے، قطر میں بھی شوال کا چاند نظر آگیا ہے۔
گزشتہ روز شاہی دیوان کے مطابق چاند نظر آنے شہادتیں موصول ہوئیں، سعودی عرب میں 30 مارچ کو عیدالفطر منائی جائے گی، پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، پاکستان میں آج شوال کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔
دوسری جانب گزشتہ روز انڈونیشیا، ملائیشیا میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر 31مارچ کو منانے کا اعلان کیا گیا، آسٹریلیا میں بھی عید 31مارچ کو ہوگی، بنگلہ دیش اور بھارت میں بھی عید 31مارچ کو منائی جائے گی۔
قبل ازیں عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے عوام سے شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی، آج 29 رمضان المبارک کی شام ماہ شوال کا چاند دیکھنے کی کوشش کی گئی، چاند نظر آنے کی صورت میں سعودی عرب میں کل عید منائی جائے گی۔