ویب ڈیسک: امریکی سینٹ کام نے تصدیق کی ہے کہ 3,500 اضافی امریکی میرینز یو ایس ایس ٹریپولی کے ذریعے مشرق وسطیٰ پہنچ گئے ہیں۔ یہ دستے 31 ویں میرین ایکسپڈیشنری یونٹ کا حصہ ہیں، جو 27 مارچ کو خطے میں تعینات کیے گئے۔
ان کے ساتھ ٹرانسپورٹ طیارے، سٹرائیک فائٹرز، اسالٹ یونٹس اور دیگر جدید عسکری وسائل بھی شامل ہیں، جس سے خطے میں امریکی آپریشنل صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
یہ تعیناتی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات کا دعویٰ کر رہے ہیں۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ 82ویں ایئر بورن ڈویژن کے مزید ہزاروں اہلکاروں کی تعیناتی بھی متوقع ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا خطے میں اپنی عسکری موجودگی مزید مضبوط کر رہا ہے۔