ضروری ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں: ڈریپ

ضروری ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں: ڈریپ
کیپشن: ضروری ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں: ڈریپ

ویب ڈیسک: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان ( ڈریپ) نے ضروری ادویات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

ترجمان ڈریپ کے مطابق انسولین سمیت دیگر جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا، اور نہ ہی گزشتہ چند ماہ کے دوران ایسی کوئی منظوری دی گئی۔

انہوں نے واضح کیا کہ ضروری ادویات کی فہرست میں شامل ادویات کی قیمتوں میں فارماسیوٹیکل کمپنیاں از خود اضافہ نہیں کر سکتیں، جبکہ ڈریپ ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بطور ریگولیٹر، ڈریپ نے فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ خام مال کے حصول کے متبادل ذرائع اختیار کریں اور مناسب ذخیرہ برقرار رکھیں، تاکہ عالمی سپلائی چین میں ممکنہ رکاوٹوں کے باعث ادویات کی قلت سے بچا جا سکے۔

Watch Live Public News