پی ایس ایل 11: کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

پی ایس ایل 11: کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

(ویب ڈیسک ) پاکستان سپرلیگ 11 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نے  لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔

لاہور میں کھیلے جانے والے اس میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 128 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔حسیب اللہ خان نے 28 رنز بنائے۔سکندر رضا 19، اوپنر محمد نعیم 13، پرویز حسین 12، شاہین آفریدی 7 اور اسامہ میر 1 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے معین علی، میر حمزہ اور ایڈم زمپا نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ حسن علی، سلمان آغا اور عباس آفریدی نے 1،1 وکٹ حاصل کی.

ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز  کے محمد وسیم 38 رنز بنا کر نمایاں رہے۔سعد بیگ 18، تجربہ کار آل راؤنڈر معین علی اور سعید بیگ نے  18 رنز بنائے۔ ڈیوڈ وارنر 8 رنز بنا سکے جبکہ سلمان علی آغا کھاتہ نہ کھول سکے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔حارث رؤف اور  مصتفیض الرحمان نے 1،1 آؤٹ کیا۔

Watch Live Public News