شہری کی شکایت پر سرکاری افسران معطل

شہری کی شکایت پر سرکاری افسران معطل
اسلام آباد ( پبلک نیوز) بیرون ملک پاکستانیوں کی سنی گئی ٗ وزیر اعظم عمران خان نے سٹیزن پورٹل پر شکایات کا نوٹس لینے ہوئے اہم اقدام اٹھا لیا ٗ ڈپٹی رجسٹرار کوآریٹو سوسائٹیز اسلام آباد عہدے سے معطلتفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے حکم پر اسلام آباد لینڈ ریونیو کے افسران کے خلاف کارروائی ٗ اسلام آباد سرکل رجسٹرار آفس کے خلاف انکوائری شروع ٗ ڈپٹی رجسڑار کوآپریٹو سوسائیٹز اسلام آباد کو فوری طور پر عہدے سے ہٹادیا گیا۔چیف کمشنر نےوزرات داخلہ سےسرکلرجسٹرارکومعطل کرنے کی سفارش کر دی ٗ انسپکٹر کوآپریٹیو سوسائیٹیز کو عہدہ سے برطرف کر دیا گیا ٗ متعلقہ ہاوسنگ سوسائٹی کو شوکاز نوٹس جاری،بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے ٗ سرکل رجسٹرار آفس کے متعلقہ کلرک کو بھی عہدہ سے ہٹا دیا گیا۔وزیر اعظم آفس کی طرف سے جاری مراسلہ کے مطابق بیرون ملک پاکستانی نے پلاٹ منتقلی سے متعلق وزیراعظم کو شکایات کی تھی،سرکل رجسٹرارآفس نے شہری کی شکایت پر اس کی داررسی نہیں کی،وزیراعظم ڈلیوری یونٹ کی ہدایت پرچیف کمشنر نے شکایات پر انکوائری کی۔چیف کمشنر آفس نے متعلقہ افسران کی معطلی اور برطرفی کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیے۔

Watch Live Public News