اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان کےسابق معاون خصوصی زلفی بخاری چھٹیاں گزارنے کیلئے دبئی پہنچ گئے ٗ چھٹیاں گزارنے تو کہیں بھی جا سکتا ہے ٗپبلک نیوز کے سوال پر جوابتفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری دبئی پہنچ گئے ٗ زلفی بخاری نجی طیارے کے ذریعے آج صبح اسلام آباد سے دبئی پہنچے ۔وہ ویک اینڈ گزارنے کیلئے بیرون ملک گئے ہیں اور ان کی سوموار کو وطن واپسی ہو جائیگی۔پبلک نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری نے سوشل میڈیا کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ویک اینڈ گزارنے آیا ہوں، دو روز بعد واپس آجاوں گا، ابھی سرکاری مصروفیات نہیں ہیں اسی لئے دبئی پہنچ گیا ٗ میری چھٹیاں ہیں، اسی لئے تو گھومنے پھرنے کا موقع غنیمت جانا، چھٹیاں گزارنے تو میں کہیں بھی جاسکتا ہوں، سوموار کو اسلام آباد میں واپس موجود ہوں گا۔