واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی اقتصادی فورم میں بات چیت کرتے ہوئے اسرائیلی صدر نے کہا کہ گزشتہ ہفتے ان سے دو وفود نے ملاقات کی جن میں امریکا میں مقیم دو پاکستانی بھی شامل تھے۔ اسرائیلی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستانی وفد سے ان کی ملاقات بے حد خوش آئند رہی۔ہاکستان کے کسی سرکاری یا نیم سرکاری وفد نے ملاقات نہیں کی-اس وفد کے شرکاء پاکستانی نژاد امریکی شہری تھے جو اپنی وضاحت کر چکے ہیں۔حکومت ہاکستان کی پالیسی واضح ہے اور وہ ریاست اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتی۔ہماری تمام تر ہمدردیاں اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہیں۔ https://t.co/4DxfuvFUyE
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) May 29, 2022
اسرائیل کے صدر اسحاک ہرزوگ کے پاکستانی وفد سے ملاقات کی تصدیق کے بعد وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے. سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیر اعظم عمران خان کے ڈیجیٹل میڈیا ترجمان ڈاکٹر ارسلان خالد کی ایک ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہاکستان کے کسی سرکاری یا نیم سرکاری وفد نے ملاقات نہیں کی-اس وفد کے شرکاء پاکستانی نژاد امریکی شہری تھے جو اپنی وضاحت کر چکے ہیں۔حکومت پاکستان کی پالیسی واضح ہے اور وہ ریاست اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتی۔ہماری تمام تر ہمدردیاں اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہیں۔