راولپنڈی : جی ایچ کیو حملہ کیس میں راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے آٹھ ملزمان کو ملٹری کورٹس کے حوالے کر نے کی منطوری دے دی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ملزمان کوملٹری کورٹس کےحوالےکرنےکی درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل ملک رفاقت علی کی جانب سے دائر کی گئی۔ سماعت کے بعد عدالت نے نامزدآٹھ ملزمان کوملٹری کورٹس کے حوالے کرنے کی استدعا منظور کرلی۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور جی ایچ کیوپر حملے میں نامزد آٹھ ملزمان کوملٹری کورٹس کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی ۔ ملزمان علی حسن، لال شاہ، شہریار ذوالفقار، فرہاد خان پر تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج ہے جبکہ ملزمان ادریس، عمر فاروق، راجہ احسان اور عبداللہ کے خلاف تھانہ آرے بازار میں مقدمہ درج ہے۔