ویب ڈیسک: وفاقی سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو، کہا کہ نئے مالی سال کا بجٹ 10 جون کو ہی پیش کیا جائے گا۔
سیکرٹری خزانہ کا کہنا تھا کہ قومی اقصادی کونسل کے اجلاس کی تاریخ میں ردوبدل کیا جا سکتا ہے، اے پی سی سی کے اجلاس کی تاریخ کا تعین ابھی تک نہیں کیا گیا،پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات آج پھر ہونگے۔
مذاکرات میں تنخواہ دار طبقے اور صنعتی شعبے کو ریلیف دینے پر بات چیت ہوگی، نئے مالی سال کے بجٹ اہداف اور ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، نئے مالی سال کے بجٹ کو آئی ایم ایف کی مشاورت سے حتمی شکل دی جارہی ہے۔
مشیر برائے وزارت خزانہ خرم شہزاد نے بھی تصدیق کرتے ہوئےبجٹ سے متعلق ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں لکھا کہ ’وفاقی بجٹ 2025-26 10 جون کو پیش کیا جائے گا،9 جون کو اقتصادی سروے پیش کیا جائے گا۔‘
