جنگ دو ،تین دن مزید جاری رہتی تو بھارت کا نام و نشان نہ رہتا: شرجیل انعام میمن

جنگ دو ،تین دن مزید جاری رہتی تو بھارت کا نام و نشان نہ رہتا: شرجیل انعام میمن

ویب ڈیسک:سینیئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا پاکستان نے جس طرح بھارت کو دھویا ہے اگر یہ جنگ دو تین دن مزید جاری رہتی تو بھارت کا نام و نشان نہ رہتا، بھارت کے نامی گرامی ٹی وی چینل اے آئی ویڈیوز سے کراچی پورٹ کو تباہ کرنے کی خبریں نشر کررہے تھے۔

سینیئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے فیڈریشن ہاؤس میں خطاب کیا، ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک بھارتیوں کے متعصب چہرے بھی دیکھنے کے لائق تھے حالانکہ جنگ عوام کے درمیان نہیں ہوتی،  پاکستان نے جس طرح بھارت کو دھویا ہے اگر یہ جنگ دو تین دن مزید جاری رہتی تو بھارت کا نام و نشان نہ رہتا۔

شرجیل انعام میمن نے کہا میڈیا اور عوام نے جس طرح یہ جنگ لڑی ہے وہ خراجِ تحسین کی مستحق ہے، یہ پورے پاکستان کی فتح ہے جس کی بنیاد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی تھی، جنہوں نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی ابتداء کی اور اس کی بھاری قیمت چکانا پڑی۔ 

پھر انہوں نے لاہور میں اسلامی کانفرنس منعقد کی،ایک اور خواب کو شرمندۂ تعبیر نہ ہو پایا شہید بھٹو مسلم ممالک کی کرنسی بنانے جارہے تھے، وہ اگر زندہ رہتے تو ہماری معیشت بہت ترقی کر چکی ہوتی، ذوالفقار علی بھٹو نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے قیمت چکائی۔

ان کے بعد بی بی شہید نے میزائل ٹیکنالوجی متعارف کروائی، ان مضمرات کی وجہ سے آج کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتا، ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں،پاک فوج اور سبھی اداروں نے شاندار کارکردگی دکھائی۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری نے مودی کو کھلے عام بچر آف کشمیر کہا،جس کے نتیجے میں بی جے پی نے بلاول بھٹو کے سر کی قیمت رکھی،لیکن اس جواں مرد نے پھر بھی بھارت کا دورہ کیا،اس ملک کے دفاع کیلئے ہم تمام رنجشیں بھلا سکتے ہیں، بھارت کے نامی گرامی ٹی وی چینل اے آئی ویڈیوز سے کراچی پورٹ کو تباہ کرنے کی خبریں نشر کررہے تھے۔

Watch Live Public News