قومی کرکٹر حسن علی کی والدہ سے پرس چھیننے والا ملزم گرفتار

قومی کرکٹر حسن علی کی والدہ سے پرس چھیننے والا ملزم گرفتار

ویب ڈیسک: حسن علی کی والدہ سے پرس چھیننے والا ملزم گرفتار، حسن علی کا پولیس کا شکریہ، گوجرانولہ پولیس نے 24 گھنٹے کے اندر ملزم گرفتار کر لیا۔

قومی کرکٹر حسن علی نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا ’ بروقت ایکشن لےکر ملزم گرفتار کرنے پر گوجرانولہ پولیس اور حکومت پنجاب کا شکریہ، سی پی او گوجرانولہ ایاز سلیم اور انکی ٹیم کا خصوصی شکریہ!

یاد رہے کہ گزشتہ روز حسن علی کی والدہ سے ملزم نے پرس چھینا تھا، پولیس نے ملزم گرفتار کرکے ان سے چھینا گیا سامان بھی برآمد کر لیا، پولیس نے ملزم سے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

Watch Live Public News