ویب ڈیسک: پشاور میں چھٹیوں کا اعلان، خیبرپختونخوا ہائیر ایجوکیشن، آرکائیوز اینڈ لائبریریز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے گرمیوں کی تعطیلات کا شیڈول جاری کیا گیا۔
پشاور کےگرم علاقوں میں چھٹیاں یکم جون سے 15 اگست 2025 تک ہوں گی، سرد علاقوں میں تعطیلات یکم جولائی سے 31 جولائی 2025 تک ہوں گی۔
تعطیلات کا اطلاق تمام سرکاری و نجی جامعات اور کالجز پر ہوگا، بی ایس اور ایسوسی ایٹ ڈگری کے امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔
خیبرپختونخوا ہائیر ایجوکیشن، آرکائیوز اینڈ لائبریریز ڈیپارٹمنٹ نے اعلامیہ جاری کردیا۔
