بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل میں اسمارٹ سن گلاسز پر پابندی لگادی، بھارتی میڈیا

بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل میں اسمارٹ سن گلاسز پر پابندی لگادی، بھارتی میڈیا

(ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل  میں اسمارٹ سن گلاسز پر پابندی لگادی ہے۔

بھارتی میڈیا  رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی اینٹی کرپشن یونٹ نے تمام فرنچائزز کو اس حوالے سے ہدایت نامہ جاری کردیا، میچ آفیشلز اور کھلاڑیوں کو میچ میں سن گلاسز استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بی سی سی آئی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بعض کمپنیاں کھلاڑیوں اور آفیشلزکو اسمارٹ سن گلاسز فروخت کر رہی ہیں، اسمارٹ سن گلاسز میں جدید کمیونیکیشن جیسے کہ لائیو اسٹریمنگ، میسج بھیجنا،موصول کرنا اور ویڈیو کالز کے فیچر ہوتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق   اسمارٹ سن گلاسز کے استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی۔

Watch Live Public News