ویب ڈیسک: اب ہر شہری کا موبائل فون کیمرہ سیف سٹی کا کیمرہ بن سکے گا۔
وزیراعلی پنجاب کے محفوظ پنجاب ویژن کے تحت پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے شہریوں کی حفاظت کیلئے اہم قدم اٹھا لیا۔ اب شہری سنگین واقعات کے ویڈیو شواہد سیف سٹی سے فوری شیئر کر سکیں گے۔
سیف سٹی کی پبلک سیفٹی ایپ میں نیا جدید ’’کنیکٹ ٹو پی ایس سی اے‘‘ فیچر شامل کردیا گیا۔ ’’کنیکٹ ٹو پی ایس سی اے‘‘ فیچر سے موبائل کیمرے کو براہِ راست سیف سٹی سے منسلک کیا جا سکے گا۔
سیف سٹی آفیسر ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 کال پر شہری کو فوری لائیو فیڈ لنک بھیجے گا۔ لنک اوپن کرتے ہی موبائل کا لائیو کیمرہ سیف سٹی کنٹرول روم سے منسلک ہو جائے گا۔ شہری کے موبائل کیمرے کی مدد سے موقع واردات کی اصل صورتحال دیکھ کر فوری امداد فراہم کی جائے گی۔
یہ سروس صرف ایمرجنسی کی صورتحال میں استعمال کے لیے ہے۔ شہری موبائل کی لوکیشن آن رکھیں، غیر ضروری ویڈیوز شیئر نہ کریں۔