ویب ڈیسک:ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز کا فیصلہ کن میچ آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، سری لنکا نے19.1 اورز میں 114 رنز بنائے، پاکستان کو جیت کے لئے 115 رنز کا ہدف ملا تھا۔
پاکستان نے ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل اپنے نام کر لیا ، قومی ٹیم نے سری لنکا کو اہم میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی، بابرعظم 37 اور عثمان خان 3 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
قومی ٹیم نے ہدف 18 اعشاریہ 4 گیندوں میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ، صاحبزادہ فرحان 23، صائم ایوب 36 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے، سلمان علی آغا 14 اور فخر زمان تین رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
سری لنکن ٹیم 19.1 اوور میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 114 پر آؤٹ ہوئی تھی، پون رتھنائیکے نے 2، ونندو ہسرنگا اور ایشان مالنگا نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے اچھا آغاز کریں، امید ہے 170 سے 180 کے قریب رنز بنیں گے، کوشش ہوگی اپنی 100 فیصد صلاحتیں بروئے کار لائیں.
سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ پاور پلے میں جب بھی اچھا پرفارم کرتے ہیں میچ جیت جاتے ہیں، فائنل کو دیگر میچز کی طرح کھیلیں گے، معمولی پچ نہیں لیکن ہمارے بلے باز فائدہ اٹھا سکتے ہیں، ہر شعبے میں اچھے آغاز کی ضرورت ہوتی ہے، وسیم جونیئر کی جگہ شاہین آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
سری لنکا کے کپتان داسن سناکا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سکیورٹی کے بہتر انتظامات ہیں، بڑے میچ کے لئے تیار ہیں, لگتا ہے اس پچ پر 170، 160 رنز اچھا ٹوٹل ہوگا۔