اداکار دھرمیندر کی موت کے بعد دیول خاندان میں نئے فرد کی شمولیت متوقع

اداکار دھرمیندر کی موت کے بعد دیول خاندان میں نئے فرد کی شمولیت متوقع

ویب ڈیسک:لیجنڈ اداکار دھرمیندر کی موت نے دیول خاندان کو گہرے صدمے سے دو چار کردیا ہے جبکہ بالی ووڈ انڈسٹری میں بھی فضا سوگوار ہے، اس پر دیول خاندان میں ایک نئے فرد کا اضافہ متوقع ہے جس کی خبریں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر گردش کررہی ہیں۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دیپیکا پڈوکون کی بہن، انیشا پڈوکون آنے والے مہینوں میں بزنس مین روہن آچاریہ سے شادی کے بندھن میں بندھنے کی تیاری کر رہی ہیں، یہ رشتہ روہن آچاریہ کی بہن، دریشا آچاریہ کے ذریعے طے پاپا ہے، جو سنی دیول کے بڑے بیٹے کرن دیول کی اہلیہ ہیں۔

انیشا اور روہن کی ملاقات کو دیپیکا پڈوکون کے شوہر اور معروف بالی ووڈ ادکار رنویر سنگھ نے ممکن بنایا۔ رنویر دونوں خاندانوں کے بہت قریب ہیں اور وہ دھرمیندر کے ساتھ ان کی ہٹ فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں بھی نظر آئے تھے، جس میں عالیہ بھٹ بھی شامل تھیں۔

 بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رنویر کے والدین اور انیشا کے والد سُمیت آچاریہ بہت قریبی دوست ہیں۔ انیشا اور روہن کی کئی محفلوں میں ملاقات ہوئی اور وہ ایک دوسرے کو فطری طور پر پسند کر بیٹھے۔

 اطلاعات کے مطابق روہن آچاریہ دبئی میں مقیم ایک کاروباری شخصیت ہیں، جو اپنے والد سُمیت آچاریہ کے ساتھ مل کر خاندانی ٹریول بزنس چلاتے ہیں, ان کی والدہ چیمو آچاریہ ایک معروف کمپنی میں مارکیٹنگ ہیڈ رہ چکی ہیں. 

انیشا، دیپیکا پڈوکون کی چھوٹی بہن ہیں جو اپنے والدین بیڈمنٹن لیجنڈ پرکاش پڈوکون اور اُجالا پڈوکون کے ساتھ بنگلورو میں رہتی ہیں۔

اپنی کھیلوں کی کامیابیوں سے آگے بڑھ کر وہ ایک فاؤنڈیشن کی چیف ایگزیکٹو آفیسر بھی ہیں، جو ذہنی صحت کا ایک ادارہ ہے جسے 2015 میں دِیپیکا نے قائم کیا تھا۔

Watch Live Public News