پاکستان ٹیم کے سٹار بلے باز بابراعظم نے ایک اور نیا ریکارڈ قائم کرلیا

پاکستان ٹیم کے سٹار بلے باز بابراعظم نے ایک اور نیا ریکارڈ قائم کرلیا

ویب ڈیسک:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار بلے باز بابراعظم نے ایک اور ریکارڈ قائم کرلیا۔

بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی میچز میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا، یہ کارنامہ انہوں نے ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز کے دوران سرانجام دیا، سری لنکا کے ساتھ فائنل میں شاندار اننگز کے ساتھ ساتھ پاکستانی کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ کیچ تھامنے کا منفرد ریکارڈ بھی قائم کیا۔

کرکٹ کی معروف ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق بابراعظم نے فخرزمان کا ریکارڈ توڑتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

 2016 سے 2025 تک کھیلے گئے ٹی 20 میچز میں بابراعظم نے 60 کیچ کئے، فخرزمان نے 2017 سے لیکر 2025 تک 57 کئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے 2006 سے 2021 تک 50، شاداب خان نے2017 سے 2025 میں 40، عمراکمل نے2009 سے 2019 تک 39 اور محمد نواز نے 2016 سے 2025 تک 38 کیچ کئے ہیں۔ 

Watch Live Public News