وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے مستعفی ہونے کیلئے اہم شرط رکھ دی

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے مستعفی ہونے کیلئے اہم شرط رکھ دی
کیپشن: وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے مستعفی ہونے کیلئے اہم شرط رکھ دی

 ویب ڈیسک: آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے استعفیٰ دینے کیلئے اہم شرط رکھ دی ہے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری انوارالحق نے معاون وزراء اور ارکان اسمبلی کے لیے ترقیاتی فنڈز اور جاری منصوبوں کی ضمانتیں مانگ لیں۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے وزراء اور ٹکٹ ہولڈرز کو بھی اگلے الیکشن سے پہلے مساوی بنیادوں پر فنڈز دیئے جائیں۔

دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ہوگیا۔ مسلم لیگ ن نے قبل از وقت انتخابات کی شرط پر تحریک عدم اعتماد میں اپنی حمایت کی یقین دہانی کرادی۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے وزیراعظم آئینی عہدوں پر زیر التواء تقرریاں کرکے انتخابات کی راہ ہموار کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن عدم اعتماد کے ووٹ کے بعد اپوزیشن بنچوں پر بیٹھے گی، وزیراعظم انوارالحق مستعفی نہ ہوئے تو کسی بھی وقت تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔

Watch Live Public News