ویب ڈیسک: محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کا معاملہ، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے محمود اچکزئی کی افواج پاکستان اور اعلی عدلیہ کے خلاف تقاریر کا ریکارڈ طلب کر لیا۔
ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق اسپیکر نے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کی مختلف شقوں کا بھی جائزہ لیا۔ آئین کے مطابق ایوان میں افواج پاکستان اور اعلی عدلیہ یا ان کے ججز پر تنقید نہیں کی جاسکتی۔
اسپیکر اس سے قبل محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنیوالے 74 اراکین کے دستخطوں کی تصدیق کے احکامات جاری کر چکے ہیں۔
ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق اسپیکر نے ابھی تک اپوزیشن لیڈر کی تقرری سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ سردار ایاز صادق اس حوالے سے آئین قانون اور قومی اسمبلی کے تمام قواعد و ضوابط کا جائزہ لیکر فیصلہ کرینگے۔