نیو یارک ( ویب ڈیسک ) اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کے احساس پروگرام کے چرچے، عالمی رہنماوں اور ماہرین نے وزیر اعظم عمران خان کے پروگرام کی تعریف کی ، ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ جنرل اسمبلی اجلاس میں متعدد عالمی رہنما شریک ہوئے، ڈاکٹر ثانیہ نے پاکستان کی نمائندگی کی، اجلاس کی صدارت اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، جمائکا کے وزیراعظم، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن نے کی، بنگلہ دیش، سلواڈور، روانڈا و دیگر ممالک کے وزراء، یورپی کمشنر برائے انٹرنیشنل پارٹنرشپس بھی شریک ہوئے، عالمی رہنماؤں اور ماہرین نے پاکستان کے احساس پروگرام کی سماجی خدمات کی تعریف کی ۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں احساس سماجی تحفظ پروگرام کا ماڈل پیش کرتے ہوئے کہا کہ احساس سماجی تحفظ پروگرام کے تحت کووڈ کے دوران غریب ومستحق گھرانوں کی مدد کی گئی، کورونا میں لاک ڈاون کے دوران کروڑوں افراد کو ان گھروں تک ایمرجنسی کیش امداد پہنچائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کو عالمی سطح پر سماجی تحفظ کا گلوبل ماڈل تسلیم کیا گیا، عالمی سطح پر ترقی پذیر ممالک کیلیئےمنصفانہ مالی وسائل کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی، گرین و ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کیلیئےنجی و سرکاری سرمایہ کاری، تجارتی اصلاحات ناگزیر ہیں، سماجی تحفظ کیلیئے مربوط اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس پروگرام کو عالمی سطح پر بطور گلوبل ماڈل سماجی تحفظ تسلیم کرنا اعزاز کی بات ہے ، پاکستان، ترکی، نائجیریا، کاسٹا ریکا، عالمی بینک کے ساتھ مل کر سماجی تحفظ فورم کی تشکیل کا کرے گا.