پاکستانی باکسرعثمان وزیر نے ورلڈيوتھ ٹائٹل اپنے نام کر لیا

پاکستانی باکسرعثمان وزیر نے ورلڈيوتھ ٹائٹل اپنے نام کر لیا
پاکستان کے مشہور و معروف پروفیشنل باکسر عثمان وزیر کا زبر دست کارنامہ انہوں نے ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن کے تحت ہونے والی ورلڈ یوتھ ٹائٹل فائٹ جیت لی ہے۔ تفصلات کے مطابق تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ہونے والی ٹائٹل فائٹ میں عثمان وزیر نے تھائی لینڈ کے باکسر سومپوت سیسا کو چھٹے راؤنڈ میں زیر کر کے فتح اپنے نام کرلی ۔ 22 سال کے عثمان وزیر نے تھائی حریف کو چھٹے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کیا اور ٹائٹل اپنے نام کیا کر لیا وہ مسلسل 9 ویں پروفیشنل فائٹ میں ناقابل تسخیر رہے ہیں۔ عثمان وزیر کو کہ ایشین بوائے کے نام سے مشہور ہیں ان کی یہ نویں پروفیشنل باکسنگ فائٹ تھی، وہ اب تک اپنے تمام مقابلوں میں کامیابی سے ہم کنار ہوئے ہیں۔ ان کا تعلق گلگت کے علاقے استور سے ہے اس کے ساتھ وہ ایشین باکسنگ فیڈریشن کے ویلٹر ویٹ چیمپیئن بھی ہیں، عثمان وزیر پاکستان کے پہلے باکسر ہیں کہ جنہوں نے ڈبلیو بی او ورلڈ یوتھ ٹائٹل کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔ پاکستانی پروفیشنل باکسر کا اپنی اس کامیابی کے بارے میں کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی کی سب سے بڑی فائٹ میں کامیابی پر بہت خوش ہیں، یوتھ ورلڈ ٹائٹل فائٹ کے لیے کوالیفائی کرنا اعزاز ہے، ورلڈ ٹائٹل جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنے پر بہت مسرت ہوئی۔ دوسری جانب عثمان وزیر نے قوم کا کامیابی کے لیے دعائیں کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ قبل ازیں، پاکستان کے نامور کرکٹرز نے بھی عثمان وزیر کی کامیابی کے لیے سماجی رابطوں کے ذریعہ دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا، ان میں قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان، سابق کپتان محمد حفیظ، حارث رؤف، سرفراز احمد اور سہیل تنویر و دیگر بھی شامل ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔