بھارتی کرکٹ بورڈ کا ایشیا کپ کی ٹرافی نہ ملنے کا معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ

بھارتی کرکٹ بورڈ کا ایشیا کپ کی ٹرافی نہ ملنے کا معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ
کیپشن: بھارتی کرکٹ بورڈ کا ایشیا کپ کی ٹرافی نہ ملنے کا معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ جیتنے کے بعد ٹرافی نہ ملنے کا معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری دیوا جیت سائیکیا نے کہا ہے کہ آئی سی سی کا اجلاس نومبر کے پہلے ہفتے میں دبئی میں ہو رہا ہے، جس میں ہم ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرپرسن کے خلاف شدید احتجاج کریں گے۔

دیوا جیت سائیکیا کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ پہلے دن سے حکومتی پالیسی پر عملدر آمد کر رہا ہے، یہ ایشیا کپ ملٹی نیشنل ٹورنامنٹ ہے، ہم باہمی سیریز نہیں کھیلتے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو ہرانے پر بھارتی ٹیم پر فخر ہے، ہم نے اے سی سی چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کا فیصلہ کیا، محسن نقوی پاکستان گورنمنٹ کے مرکزی لیڈر ہیں۔

سیکرٹری دیوا جیت سائیکیا کا کہنا تھا کہ وہ ٹرافی اور میڈلز اپنے ساتھ لے گئے، ہمیں اُمید ہے کہ بہت جلد ٹرافی میڈلز بھارت کو واپس کیے جائیں گے، پاکستان کو کھیل کے میدان میں یک طور پر ہرانے پر بھارتی اسکواڈ کو 21 کروڑ روپے دینے کا اعلان کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ جیتنے کے بعد ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کیا تو ٹرافی میدان سے واپس منگوا لی گئی۔ محسن نقوی اسٹیج پر موجود رہے، رنر اپ ٹیم کو انعامات دیے اور تقریب ٹرافی دیے بغیر ہی ختم کر دی گئی۔

Watch Live Public News