ویب ڈیسک: ایرانی حکومت نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیل کے اہم ترین جاسوسوں میں سے ایک‘ کو سزائے موت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ایران نے امریکا سمیت دیگر مغربی ممالک کے دباؤ کو نظر انداز کرتے ہوئے اسرائیل کے جاسوس کو سزائے موت دے دی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق پھانسی کی سزا پانے والے مجرم کا نام بہمن چوبی تھا۔
واضح رہے کہ یہ خبر ایران کی عدلیہ کے خبر رساں ادارے ’میزان‘ کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔
اس سے قبل بھی ایران اسرائیلی جاسوسی کو موت کی سزا دے چکا ہے۔ جس کی وجہ سے ایران اور اسرائیل کے تعلقات ہمیشہ کشیدہ رہے ہیں۔