ایف بی آر کا ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع سے انکار

ایف بی آر کا ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع سے انکار
کیپشن: ایف بی آر کا ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع سے انکار

ویب ڈیسک: فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے واضح کیا ہے کہ سال 2025 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2025 ہی رہے گی اور اس میں کسی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے جاری بیان میں کہا کہ تاریخ میں توسیع کی افواہیں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔ ادارے نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ وقت تک ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کو قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سیلاب اور سسٹم سست روی کے دعوے مسترد

ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کی جانب سے سیلاب کی صورتحال کو بنیاد بنا کر تاریخ بڑھانے کے مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر ٹیکس دہندگان اس سے متاثر نہیں ہوئے اور ان کے پاس گوشوارے جمع کرانے کے لیے کافی وقت موجود تھا۔

بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ IRIS پلیٹ فارم مکمل فعال ہے اور سسٹم کی سست روی کے دعوے درست نہیں۔

Watch Live Public News