کشمیر کے غیور عوام نے مفاد پرست عناصرکی احتجاجی کال کو یکسر مسترد کردیا

کشمیر کے غیور عوام نے مفاد پرست عناصرکی احتجاجی کال کو یکسر مسترد کردیا

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔بیشتر شہروں میں بازار اور دکانیں کھلی ہیں اور معمولات زندگی رواں دواں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  کچھ مفاد پرست عناصر نے ہڑتال کی ناکامی کے پیش نظرامن وامان  کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے  توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی ادارے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنےکیلئے مصروف عمل ہیں، کسی کو بھی اپنے مذموم عزائم کیلئے معمولات زندگی کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی،عوامی املاک کو نقصان پہنچانے  اور ہنگامہ آرائی میں ملوث افرادکیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

Watch Live Public News